وائی فائی راؤٹر ہر گھر میں موجود ہوتے ہیں لیکن آپ نے اکثر یہ بات نوٹ کی ہو گی کہ کبھی کبھار وائی فائی کے سگنلز اس قدر ہلکے ہو جاتے ہیں کہ آپ کے موبائل میں نیٹ چلنا بند ہو جاتا ہے یا براؤزنگ بہت آہستہ ہوتی ہے۔ کچھ لوگوں کے پاس اپنی ڈیوائسز ہوتی ہیں جبکہ متعدد افراد کیبل نیٹ استعمال کر رہے ہوتے ہیں۔
اگر کبھی ہمارا نیٹ چلنا بند ہو بھی جائے تو ہم فوراً نیٹ والے کو فون کرتے ہیں بنا سوچے سمجھے کہ کہیں مسئلہ ہماری طرف سے تو نہیں ہو رہا۔
آج ہم آپ کو ایسی چیزوں کے بارے میں بتانے والے ہیں جن کی وجہ سے ہمارے وائی فائی کے سگنل آہستہ ہو جاتے ہیں۔
پرانا ٹیلی ویژن
بہت سے افراد کے گھر زمانہ قدیم کا ٹی وی موجود ہوتا ہے جو ہمارے والدین یا دادا نانا کے زمانے میں ہوا کرتا تھا۔ لیکن یہ بات بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ یہ ٹی وی یا کوئی بھی سیکنڈ ہینڈ ٹیلی ویژن ایک ایسا سگنل خارج کرتا ہے جو براڈ بینڈ کنکشن میں مداخلت کر کے اسے کریش کر دیتا ہے۔
سی سی ٹی وی کیمرے
ماہرین کے مطابق ہر قسم کے برقی آلات یعنی لائٹ، لیمپ سے لے کر سی سی ٹی وی کیمروں تک سب آپ کے براڈ بینڈ کنکشن پر اثر انداز ہوتے ہیں۔ لہٰذا اپنے نیٹ کا کنیکشن اس جگہ کروائیں جہاں یہ آلات نصب نہ ہوں یا پھر راؤٹر سے دور ہوں۔
مائیکروویو
رواں برس کے شروع میں برطانوی ٹیلی کام ریگولیٹر آف کام نے بتایا تھا کہ مائیکروویو سے وائی فائی سگنل میں کمی آ سکتی ہے۔ لہٰذا خیال رکھیں کہ وائی فائی راؤٹر ایسی جگہ رکھا جائے جہاں سے مائیکروویو دور ہو
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit, sed do eiusmod.